اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی،6 گرفتار

اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی،6 گرفتار

 ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ،مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج 

اٹک :سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ہوئیں تفصیلات کے مطابق تھانہ بسال پولیس نے محمد نعمان عرف نومی ولد محمد افضل محلہ کرسال جنڈ سے 700 گرام چرس ، تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے محمد تنویرولد غلام محمد سکنہ دندہی پنڈیگھیب سے 300 گرام چرس ، تھانہ انجراء پولیس نے طاہر محمود ولد صالحین سکنہ چھب جنڈ سے 400 گرام چرس ، تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے جہانزیب ولد عبدالخالق ساکن سلطان پور حسن ابدال سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں

 

 تھانہ بسال پولیس نے آصف محمود ولد تاج محمد ساکن ڈہوک رحمت جنڈ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، تھانہ بسال پولیس نے ممتاز خان ولد سید احمد سکنہ کھنڈہ جنڈ سے موزر 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔