انسدادڈینگی مہم کے حوالے ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت اجلاس

 انسدادڈینگی مہم کے حوالے ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت اجلاس

 اجلاس  میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، چیف افسران بلدیہ ، محکمہ صحت ، تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی

اٹک : انسدادڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک  میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنراٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدار ت کی اجلاس  میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، چیف افسران بلدیہ ، محکمہ صحت ، تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی اجلاس  میں شر کاء کوڈینگی کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی گئی اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ اٹک میں ڈینگی کی وبا ء کو بر وقت حفاظتی انتظامات کر تے ہوئے کنٹرول کر لیا گیا ہے اوراس مر ض کے مریضوں کی تعداد انتہائی کم ہے وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نگرانی میںڈینگی کو کنٹرول کر نے کےلیے موَثر اقدامات کیے جارہے ہیں صوبہ بھر میں انسدادڈینگی مہم کی نگرانی کےلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو لمحہ بہ لمحہ حالات کا جائزہ لے رہی ہیں اور اس ضمن  میں تمام رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈینگی کے مر ض کے متعلق عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے اور انہیں بتایا جائے کہ یہ مر ض بروقت موَثر علاج سے دور کیا جاسکتا ہے۔

 

 ڈی سی اٹک کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں تمام متعلقہ محکمہ جات بھر پور آگاہی مہم چلا رہے ہیں اور اس مہم کےلیے خصوصی سیمینار ، واکس اور دیگر اقدامات کیے جارہے اور ان اقدامات کے متعلق بھی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اس موقع پر کہا کہ ضلع اٹک میںڈینگی مہم کی نگرانی وہ خود کر رہے ہیں ضلعی اور تحصیل سطح پرڈینگی کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں اس کے علاوہ ہفتہ وارڈینگی اجلاسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے اور ان اجلاسوں  میں تمام محکموں کی ڈینگی سے متعلق کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جاتا ہے انہوں نے ضلع اٹک  میں مجموعی طور پر کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ مستقبل  میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی ۔علاوہ ازیں اٹک  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضلعی انتظامیہ اٹک کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سبز یوں ، پھلو ں ، پولٹر ی اور اشیائے ضروریہ کی اصلی قیمتیں جاننے کےلیے قیمت پنجاب ایپ ڈائون لوڈ کریں غلط قیمت وصول کر نے والوں یا پر ائس لسٹ نہ لگانے والوں کے خلاف شکایات 080002345 پر ارسال کریں شکایات پر اگلے 24 گھنٹوں میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔