جمعیت طلباء اٹک کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی 

جمعیت طلباء اٹک کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی 

حکومت اور ادارے انصاف کی فراہمی کو یقینی نہیں بنائیں گے،جمعیت نے ہمیشہ اسلام اور پاکستان کی سا لمیت کو مقدم رکھا ہے

اٹک :لسانی گروپ جامعات کے اندر بد ترین دہشت گردی کا سبب بن رہا ہے اٹک اسلامی جمعیت طلباء کے پر امن ایکسپو پر قوم پر ستوں کا حملہ شر پسندی کو تقویت دے رہا ہے اسلامی جمعیت طلباء پرامن طور پر اسلامک یونیورسٹی میں اپنا پروگرام کر رہی تھی جس پر شرپسند عناصر نے دھا و ا بول دیا حملے کے نتیجہ میں جمعیت کا ایک کارکن سید طفیل الرحمن شہید اور درجنو ں کارکنان زخمی ہو گئے ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت طلباء اٹک کے زیر اہتمام نکالی گئی احتجاجی ریلی سے مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کیا ریلی کی قیاد ت ناظم راولپنڈ ی ڈویژن منیر احمد اعوان اور ناظم اٹک شہر محمد ضیا ء الدین نیازی نے کی ریلی کا آغاز دارالسلام سے ہوا ریلی جنرل بس سٹینڈ اور کچری چوک سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہو ئی جہاں فوار ہ چوک پہنچ کر ریلی احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی جہاں قائدین ناظم ڈویژن منیر احمد اعوان ، ناظم مقام محمد ضیاء الدین اعوان ، امیر زون اٹک خالد محمود اور امیر شہر میاں محمد جنید نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑیں ان غنڈوں کو پال رہی ہیں جمعیت نے ابھی تک صبر و تحمل کا دامن تھام رکھا ہے تاہم اگر حکومت اور ادارے انصاف کی فراہمی کو یقینی نہیں بنائیں گے توحالات کی ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت پر عائد ہوگی جمعیت نے ہمیشہ اسلام اور پاکستان کی سا لمیت کو مقدم رکھا ہے جبکہ شر پسند عناصر پاکستان اور اداروں کے خلاف کھلے عام اپنے مذموم مقاصد کا اعلان کرتے پائے جا رہے ہیں۔

 

 قائدین کے خطا ب کے بعد شہید طفیل الرحمن کی غائبانہ نماز جناز ہ اٹک کے تاریخی چوک فوارہ میں ادا کی گئی امیر شہر میاں محمد جنید نے شہید کی نماز جناز ہ پڑھائی بعدازاں طلباء پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔