سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اورایم پی اے سردار افتخار خان کی ملاقات

علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو،ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد بھی موجود تھے
اٹک:قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے انتہائی مصروف دن گزارا انہوں نے فتح جنگ میں رکن پنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان سے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد بھی موجود تھے ، شیخ آفتاب احمد نے فتح جنگ میں ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد کے ہمراہ سابق چیئرمین حاجی محمد خان کے بھتیجے اور بھانجے کی شادی میں شرکت کی ، حضرو کے گائوں تاجک میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک حاجی شیخ شیر افضل مرحوم کے بیٹے سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ کے بھائی سابق کونسلر بلدیہ اٹک شیخ عارف محمود کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بیٹے معاذ عارف کی شادی میں شرکت کی اور دولہا کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ، شیخ خالد مرحوم کی بیٹی کی رخصتی میں شرکت بھی کی ، سماجی کارکن جاوید بٹ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کیا ، جسیاں گائوں میں محمد نواز اور حکم داد کی وفات پر ان کے لواحقین سے الگ الگ تعزیت کی۔
ان کے ہمراہ ضلعی صدر محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر اٹک میاں شاہنواز شانی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ شیخ عواد صفدر ، شیخ حامد قدوس ، سٹی صدر یوتھ ونگ اٹک وقار احمد ، جنرل سیکرٹری عماد فیض ، رہنما مسلم لیگ ( ن ) ملک عتیق الرحمن اور دیگر موجود تھے ۔
