ڈپٹی کمشنر اٹک کے کھنڈا سے جنڈ تک روڈ کی مرمت کے احکامات

ڈپٹی کمشنر اٹک کے کھنڈا سے جنڈ تک روڈ کی مرمت کے احکامات

مقررہ قیمت سے زیادہ پر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایف آئی آردی جائے،علی عنان قمر کا جنڈشہر کا دورہ

جنڈ ( ظفر اقبال سے) گھی ، آٹا چینی ، ٹماٹر ،پیاز کی مقررہ قیمت فروخت پر ہرصورت میں کنٹرول کروایا جائے ، مقررہ قیمت سے زیادہ پر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایف آئی آردی جائے ،تحصیلدار انتظامیہ کے ذمہ دارن افسران ہروہ اقدام کریں جس سے عوام کو ریلیف دیا جا سکے ،ان خیالات کاا ظہارڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے ہفتہ واردورہ جنڈکے مو قع پرمیونسپل کمیٹی جنڈمیں تحصیل انتظامیہ کے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔انہوں نے حکم دیا کہ پٹواری حضرات کو ان کے اپنے حلقوں میں تعینات کیا جائے تاکہ کہ عوام کے اپنے حلقوں میں ہی مطلوبہ کاموں کے حل سے مستفیدہو سکیں۔

 

 پنڈ سلطانی اور چھب کے کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر کی جلد تکمیل کے اقدامات کئے جائیں ، جب کہ کھنڈا سے جنڈ تک روڈ کی جن مقامات پر مرمت اشد ضروری ضلعی دائرہ کار کے مطابق ان مقامات کی مرمت کی جائے ، اس موقع پراسٹنٹ کمشنرجنڈحسن نذیددوگل ، تحصیلدارخالد مسعود ستی ، چیف آفیسرفرحت علی و دیگر موجود تھے ۔

 

افسر موصوف نے سائلین کے مسائل بھی سنے اور موقع پر احکامات صادر کئے ،بعدازاں انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈکا دورہ بھی کیا ۔

 

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری ہونیوالی پریس ریلیز کے مطابق ڈی سی اٹک نے اے سی آفس جنڈمیں قائم اپنے کیمپ آفس میں عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدا یات کی روشنی میں تمام اعلیٰ افسران عوام کے گھر وں کی دہلیز پرجا کر ان کے مسائل حل کر نے کے لیے کو شاں ہیں۔اپنے دورے کے دوران ڈی سی اٹک نے جنڈ کے ٹی ایچ کیو،بلدیہ اور مرا کز صحت کادور ہ بھی کیا اور وہاں پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔