Tue
19
May
2026

جنڈ ( ظفر اقبال سے)دانش سکول جنڈ میں دپٹی کمشنر ( چیئرمین و کنوئینر دانش سکول جنڈ )علی عنان قمر کی زیرصدارت بورڈ آف گورنرز دانش سکول کی میٹنگ میں پرنسپل بوائز کیمپس رفیع الدین ، پرنسپل گرلز کیمپس رفعت ناز ، اسٹنٹ کمشنر حسن نذیردوگل،ڈپٹی ڈی ای او ملک فتح خان، ڈی ایم او محمد سلیم راجہ ، ممبران بورڈ آف ڈائریکٹرز ،بریگیڈئیر (ر) سردار الطاف حسین،ملک لعل خان،ابرار الحق شاکر شریک ہوئے پرنسپل رفعت ناز نے سکول کے متعلق بریفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر نے سکول کے تعلیمی معیار اور سپورٹس سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا دانش سکول اٹک میں تعلیمی اعتبار سے ایک بہت اچھا
اور مفید اضافہ ،یہاں سے پڑھ کرپروان چڑھنے والے طلباء ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر یں گے انھوں سپورٹس کی مزید بہتری کے متعلقہ اقدامات میں اپنے تعاون کا اعادہ کیا ۔
