ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری ضیغم کا پیپلز کالونی اٹک کا دورہ

کالونی 30 سال گندگی کا ڈھیر بنی ہوئی تھی اور کوئی پوچھنے والا نہیں تھا ، ضلعی صدر خواتین پی ٹی آئی مسز جعفری
اٹک(صدیق فخر سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری ضیغم اورعمران اصغر سندھو سی او نے کلین گرین پاکستان کے ویژن کو مد نظر رکھتے ہوئے پیپلز کالونی کا اچانک دورہ کیا یا اور عوام کے مسائل سنیں ۔ اس موقع پر پر تحریک انصاف کی ضلعی صدر میڈم امینہ نشاط جعفری ، رضانقوی، انعام کاظمی ، شیخ اکرام ،محمد طارق ،عنایت خان ،ملک عرفان نذیر اوردیگر معززیں علاقہ شامل تھے اس موقع پر ضلعی صدر خواتین پی ٹی آئی مسز جعفری نےکہا کہ یہاں یہ کالونی 30 سال گندگی کا ڈھیر بنی ہوئی تھی اور کوئی پوچھنے والا نہیں تھا پر موجودہ حکومت کی کی مثبت حکمت عملی اور افسران کی ذاتی دلچسپی نے وزیراعظم عمران خان کے خواب کو یقینی شکل میں تبدیل کردیا اور جہاں جہاں گندگی کے ڈھیر تھے آج وہاں ہاں باغ آباد ہو ئے ہیں مسز جعفری نے نے کہا کہ کالونی میں نکاسی آب کا شدید مسئلہ ہے اور کئی کئی دن تک لوگوں کےگھروں کے باہر پانی کھڑا رہتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل اٹک میں میں نقشہ برانچ میں عوام کو کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا اور اور ایک نقشہ ایک ہفتے کی بجائے یے چار چار پانچ پانچ ماہ کے بعد بھی پاس نہیں کیا جاتا۔انھوں کہاکہ پیپلز کالونی میں جگہ جگہ پر سٹریٹ لائٹ لگی ہیں جن میں سے صرف بیس فیصد کام کر رہی ہیں اور رات اور صبح کے وقت نمازیوں کو راستہ دیکھنے میں بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
نیز پیپلز کالونی میں جو پلاٹ کمیٹی کے کے ذاتی ملکیت ہیں وہاں پر لوگوں نے نے کچرہ پوائنٹ بنا رکھے ہیں جو ایک ملبے کی شکل اختیار کر گئے ہیں یہاں پر صفائی کر کے کے دوکانیں بنائیں جائیں تو حکومت کے آمدنی میں نہ صرف خاطر خواہ اضافہ ہوگا بلکہ عوام کو روزگار بھی ملے گا اور صفائی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا .ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری ضیغم اورسی اوعمران اصغر سندھونے پیپلز کالونی کا پیدل چل کر دورہ کیا اور لوگوں کے مسائل سنےکے بعد ہدایات جاری کی۔
