ڈی سی آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی کا اجلاس ،ڈپٹی کمشنر کی شرکت

حکومت ترجیحی بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کر رہی ہے، چیئرمین ڈسٹر کٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی چوہدری عادل علی خان
اٹک : ڈسٹر کٹ اوور سیز پاکستانی کے چیئر مین چوہدری عادل علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ترجیحی بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کررہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں انہو ں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی سی علی عنان قمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبد لماجد کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا بغور جائزہ لیا گیا اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ترجیحی بنیادوں ان مسائل کو حل کریں اور اس سلسلے میں رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کی جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔
چوہدری عادل علی خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی سطح پر پنجاب اوور سیز کمیشن قائم کیا گیا ہے جس کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیشن صوبہ بھر میں قائم کئے گئے ہیں جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مختلف شکایات کا جائزہ لے کر انہیں حل کررہے ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو پاکستان کی معاشی حالت مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اس سلسلے میں پاکستان میں مقیم تمام متعلقہ افسران کا یہ فرض ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا جائزہ لے کر انہیں فوری طور پر حل کریں تاکہ وہ بیرون ملک مطمئن زندگی گزار سکیں ۔
