سول سوسائٹی و صحافیوں کے زیر اہتمام پاک فوج اظہار یکجہتی ریلی

جنرل (ر)پرویز مشرف نے پاکستان کے لئے تین جنگیں لڑی جنرل پرویز مشرف کسی صورت ملک و قوم کے غدار نہیں ہیں
اٹک: سول سوسائٹی کے زیر اہتمام فوارہ چوک میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، رہنما تحریک انصاف عمران حسین بخاری ، لیبر لیڈر ملک امداد اعوان ، صدر نیشنل پریس کلب اٹک ڈاکٹر لیاقت منیر ، صدر یوتھ ونگ تحریک انصاف اٹک فیصل جاوید اور دیگر نے کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے پاکستان کے لئے تین جنگیں لڑی جنرل پرویز مشرف کسی صورت ملک و قوم کے غدار نہیں ہیں اعلیٰ عدالت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ جنرل پرویزمشرف نے ملک وقوم کی بقاء کی جنگ لڑی ہے اسکے خلاف خصوصی عدالت کافیصلہ کسی صورت قبول نہیں قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے خصوصی عدالت کسی کٹھ پتلی سے کم نہیں ہیں جنرل پرویز مشرف کو غدار کہنا نا انصافی ہے،جس شخص نے اپنی زندگی کے چالیس سال مادر وطن کی حفاظت اور دفاع کیلئے خرچ کیے اس کو سزائے موت دینا کسی طور پر بھی درست نہیں مقررین نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اعلیٰ عدالتوں میں جنرل پرویز مشرف کو ضرور انصاف ملے گا کیونکہ جنرل پرویز مشرف کو سزا دیتے وقت تمام قانونی قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے گئے ہیں ۔
علاوہ ازیں اٹک پریس کلب صحافیوں کی طرف سے بھی ضلع کونسل اٹک کے گیٹ سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی اور کچہری چوک میں جہاں کراچی سے پشاور کی ٹریفک 24 گھنٹے رواں دواں رہتی ہے کو ایک گھنٹے تک روڈ بلاک کیا جس کے سبب ٹریفک میلوں تک رک گئی شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر پاک فوج زندہ باد ، وہ وقت جب میجر پرویز مشرف نے خانہ کعبہ پر قابض دہشت گردوں کو بھگا کر اللہ تعالیٰ کے گھر کی حرمت کی حفاظت کی ، سرحدوں کا محافظ پرویز مشرف غدار نہیں ، غدار نہیں ، غدار نہیں ، اندھیرا میرا رستہ روکے گا کب تک میں سورج ہوں ابھرتا جا رہا ہوں ، پاک فوج کی کاوشوں سے ہمارا ملک پر امن ہے مشرف زندہ باد ، پرویز مشرف محب وطن ہے ، پرویز مشرف ہیرو ہے ، مشرف کے خلاف عدلیہ کا فیصلہ نا منظور ، نامنظور ، پرویز مشرف زندہ باد ، کارگل کے ہیرو کے ساتھ نا انصافی نامنظور نا منظور ، سابق آرمی چیف جنرل ( ر ) پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کو ہم نا منظور کرتے ہیں ریلی کے شرکاء نے پاک فوج ، جنرل پرویز مشرف ، پاکستان زندہ باد اور پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ نا منظور کی نعرہ بازی کی اور ریلی کے شرکاء پر امن طور پر منشتر ہو گئے۔
