پاکستانی قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، میجر (ر) طاہر صادق

پاکستانی قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، میجر (ر) طاہر صادق

 پرویز مشرف افواج پاکستان کے سپہ سالار رہے ہیں وہ کیسے غدار ہو سکتے ہیں،ممبر قومی اسمبلی و سابق ضلعی ناظم اٹک

اٹک: رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف اس وقت دبئی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج اور شدید علیل ہیں پرویز مشرف ایک پسندیدہ عوامی شخصیت تھے انہوں نے دفاع وطن کیلئے جنگیں لڑیں اور اب بھی ملک میں انکے فالوورز کی کمی نہیں کسی کو ان سے سیاسی اختلاف تو ہو سکتا ہے لیکن وہ کم ازکم ایک غدار نہیں ہو سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف افواج پاکستان میں بلکہ پوری قوم میں اضطراب پایا جاتا ہے پرویز مشرف افواج پاکستان کے سپہ سالار رہے ہیں وہ کیسے غدار ہو سکتے ہیں آئین شکنی جرم ہے تو اس میں شریک تمام مجرمان کے خلاف کیس کی دوبارہ سماعت ہونی چاہیے کیا پاکستانی قوم آگے ہی اتنے بحرانوں سے کم گزر رہی تھی کہ ایسی صورتحال پیدا کردی گئی ہے کہ جہاں خدانخواستہ اداروں میں ٹکراؤ کی فضا بنتی نظر آرہی ہے۔۔

 

 پاکستانی قوم اپنی افواج کا مورال کسی صورت کم نہیں ہونے دیں گے اور کسی بھی صورتحال میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے آخر میں کہا کہ یہ فیصلہ پاگل پن کی انتہا ہے کیا ہم اس شخص کو اس کی ملک و قوم کیلئے خدمات کا صلہ اس طرح سے دیں گے یہ سب شرمناک ہے ہم سب اس کاروائی سے شکستہ دل ہیں ۔