ذہنی معذور بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

ذہنی معذور بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

ڈی پی او اٹک کا تھانہ صدر کی ٹیم کو بروقت کارروائی اور ملزم گرفتار کرنے پر شاباش

اٹک:معاشرہ بے راہ روی کی آخری حدود کراس کرنے لگا ، نواحی گائوں میں 15 سالہ ذہنی معذور اور گونگے بچے کو ایک نوجوان نے جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا مقدمہ درج ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق وقاص احمد ساکن دورداد نے تھانہ صدر اٹک میں بیان دیا ہے کہ وہ دور داد گائوں کا رہائشی ہے اور زمینداری کرتا ہے اس کا بھائی (ف)جس کی عمر تقریباً 15 سال ہے اور جو ذہنی معذور ہے گھر سے نکلا کافی دیر تک واپس نہ آیا تو میں اور میرا دوست عبدالوحید اسے تلاش کرنے نکلے تو اعجاز کی مارکیٹ میں ساتھ ملحقہ حویلی سے میرے بھائی کی رونے کی آواز آرہی تھی دروازہ بند ہونے پر میں نے دیوار پھلانگی 

 

تو مبشر جو اس مارکیٹ میں حجام کا کام کرتا ہے میرے معذور بھائی کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا مجھے دیکھتے ہی بھاگ پڑا ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک نے 24 گھنٹے کے اند ر ٹیم تشکیل دے کر اس شیطان صفت درندے کو گرفتار کرلیا ڈی پی او اٹک نے تھانہ صدر اٹک کی ٹیم کو بروقت کاروائی کر کے ملزم گرفتار کر نے پر شاباش دیتے ہوئے ایسے ہی عوام کی خدمت کو اپنا وطیرہ بنانا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔