جنڈ،ملک عاصم اعوان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے ٹائرچلا کرکچھ وقت کے لئے راولپنڈی کوہاٹ روڈکو بلاک کیا جو مقامی پولیس کی مداخلت کے بعد کھول دیا گیا
جنڈ (ظفر اقبال) جنرل (ر)پرویز مشرف کے خلاف آنے والے حالیہ عدالتی فیصلے بالخصوص پیراف گراف 66کے خلاف ملک عاصم اعوان چیف آرگنائزر میجرگروپ پی ٹی آئی کی قیادت میں راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ۔ احتجاجی مظاہرہ میں آل پاکستان پرائیوٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران ملک حٖفیظ اللہ ، انیس احمد ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کے شوکت محمود ، عقیل عباس ، اسلم علوی اور وکلاء جن میںعظمت خٹک ایڈووکیٹ ،سرداریعقوب ایڈوکیٹ سمیت دیگر افراد شریک ہوئے ، مظاہرین نے مختلف بینزز اٹھا رکھے تھے جن پر پرویز مشرف کے حق میں تحریریںدرج تھیں ۔
شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک آرمی وہ ادارہ جس کے جوانوں کی وجہ سے ہم رات کو سکون سے سوتے ہیں ، اسی اداراے کے جوان اپنی جانوں کی قربانی دے کرملک کے چپے چپے کی حفاظت کرتے ہیں ہم پیرا گراف66میں جس میں پرویز مشرف کو مردہ حالت میں ڈی چوک میں گھسیٹنے اور لٹکانے والے الفاظ کے پیچھے جو تعصبانہ روویہ تاثر ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ الفاظ اسلامی و اخلاقی اقدار کے خلاف ہیں۔ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ وہ کون سی طاقتیں ہیں جو ملک کے دو انتہائی اہم اور مقدس بڑے اداروں کے اندر انتشار پھیلانا چاہتی ہیں ہم چیئرمین لاء کمیشن آف پاکستان اور چیف جسٹس سے گزارش کرتے ہیں کہ فوری طور پر ایک آزاد کمیشن کی تشکیل دے اور اس کے کے تمام پہلوئوں کو صحیح پیرائے میں لا کرشفاف ججمنٹ کے ذریعے ان طاقتوں کو بے نقاب کیا جائے جو اداروں کو آپس میں لڑوا کر ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ، مظاہرین نے ٹائرچلا کرکچھ وقت کے لئے راولپنڈی کوہاٹ روڈکو بلاک کیا جو مقامی پولیس کی مداخلت کے بعد کھول دیا گیا ۔
