Mon
11
May
2026

جنڈ (ظفر اقبال سے) منشیات ایسی لعنت ہے جو گھن کی طرح ہماری نسلوں کو کھا رہی ہے ، اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ آپ لوگوں کو بھی آگے بڑھ کراپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، اپنے بچوں کی تربیت پر خاص توجہ دیں۔ ان کو منشیات کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کریں ۔
اپنے قرب جوارپر منشیات کی ترسیل خریدو فروخت اور اس کو استعمال کرنے والوں پر نگاہ رکھیںاور اس کی اطلاع فوراََ پولیس کو دیں۔
منشیات کو اس وقت تک کنٹرول نہیں کیا جا سکتا جب تک عوام اور ادارے مل کر اپنا کردار ادا نہ کریں ،ان خیالات کا اظہار ایس ایچ اوجنڈ نیاز احمد نے ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایات پر انسدادمنشیات کی آگاہی مہم کے سلسلے میں جامع مسجد حاجی بازار میں نماز جمعہ کے بعد شرکاء سے کیا ۔
