Sun
10
May
2026

پنڈی گھیب (فیصل منیرسے/ اٹک نیوز) پنڈی گھیب کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار، پیدل چلنا محال ، ٹرانسپورٹرز بھی پریشان ،شہریوں کا ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب شہر اور گردونواح کی سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں۔شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہے۔ٹریفک بھی جام رہنے لگی ہے۔
منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا جاتا ہے۔گاڑیاں کھٹارہ بن گئی ہیں۔ٹرانسپورٹرز اور عوام شدید پریشان ہیں۔سڑکیں خستہ حالی سے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کا ہسپتال پہنچنا بھی ناممکن ہو گیا ہے۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
