حضرو، نماز کے لیےمسجد جانیوالے نوجوان قتل

حضرو، نماز کے لیےمسجد جانیوالے نوجوان قتل

احسان نماز فجرکیلئے گھر سے مسجد گیا تھا ،نامعلوم قاتل نوجوان کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

اٹک :اٹک میں ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ

، تھانہ حضرو کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نماز فجر کیلئے گھر سے مسجد جانے والا 26 سالہ نوجوان احسان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

نامعلوم قاتل نوجوان کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

گولی مقتول کے سر پر لگی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

پولیس نے مقدمہ قتل درج کر لیا ہے ۔