ملک حمید اکبر کے زیر قیادت پرویز مشرف کی سزا کیخلاف احتجاجی ریلی

ریلی اٹک ، بسال روڈ ، ریلوے پھاٹک ، عیدگاہ ، نفیس چوک ، مدنی روڈ ، مدنی چوک سے ہوتی ہوئی تاریخی چوک فوارہ میں اختتام پذیر ہوئی
اٹک :سابق امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی ون ملک حمید اکبر خان چیف آف شیں باغ کی زیر قیادت سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنانے کے فیصلے کے خلاف ڈیرہ ملک حمید اکبر خان سے اٹک کی تاریخ میں نکلنے والی سب سے بڑی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں موٹر سائیکل ، رکشہ کار اور دیگر گاڑیاں شامل تھیں ریلی اٹک ، بسال روڈ ، ریلوے پھاٹک ، عیدگاہ ، نفیس چوک ، مدنی روڈ ، مدنی چوک سے ہوتی ہوئی تاریخی چوک فوارہ میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے درجنوں ٹائر فوارہ چوک کے ارد گرد جلا کر شدید احتجاج ، روڈ بلاک اور نعرہ بازی کی شرکاء نے درجنوں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد ، وہ وقت جب میجر پرویز مشرف نے خانہ کعبہ پر قابض دہشت گردوں کو بھگا کر اللہ تعالیٰ کے گھر کی حرمت کی حفاظت کی ، سرحدوں کا محافظ پرویز مشرف غدار نہیں ، اندھیرا میرا رستہ روکے گا کب تک میں سورج ہوں ابھرتا جا رہا ہوں ، پاک فوج کی کاوشوں سے ہمارا ملک پر امن ہے مشرف زندہ باد ، پرویز مشرف محب وطن ہے ، پرویز مشرف ہیرو ہے ، مشرف کے خلاف عدلیہ کا فیصلہ نا منظور ، پرویز مشرف زندہ باد ، کارگل کے ہیرو کے ساتھ نا انصافی نامنظور ، سابق آرمی چیف جنرل ( ر ) پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کو ہم نا منظور کرتے ہیں اس موقع پر سابق ناظم یونین کونسل ملک عبدالرزاق ، سابق چیئرمین یونین کونسل سردار وسیم امتیاز ، سابق وائس چیئرمین ملک سعید اکبر ، ملک فیاض ، سابق امیدوار برائے کونسلر ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب تفسیر احمد خان ، ملک عثمان ایڈووکیٹ ، حافظ عامر ، سردار طاہر عباس ، نثار بھٹی ، حاجی شیر خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک عطاء محمد خان اعوان ، طیب اعوان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، ڈپٹی چیئرمین طاہر نقاش ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، ندیم حیدر ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، میجر لورز کے ملک کامران کامی کی قیادت میں بڑے قافلے کے علاوہ حلقہ پی پی ون کے دیہات حاجی شاہ ، مرزا ، بوڑا ، ڈھیری لگال ، ڈھیری کوٹ ، ڈھیری چوہان ، ڈھوک حاجی احمد ، سروالہ ، ڈھوک گاما ، شکردرہ ، سالار ، اٹک شہر ، بوٹا ، اکھوڑی ، پنڈ وال ، شیں باغ ، بریار ، کامرہ ، اڑتک پور ، پنڈ سلیمان مکھن ، سوجھنڈا ، باٹا ، گھوڑا مار ، چھوئی بنگلہ ، مونگی والی ، ڈھیر ، بروٹھہ ، دکھنیر ، نور پور کرم علیہ سے سینکڑوں افراد شریک تھے ۔
سابق امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی ون ملک حمید اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے خطرناک حادثہ کے بعد پاکستان کو امریکی غیض و غضب سے بچانا بھی جنرل پرویز مشرف کی حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت تھا ان کا دور معاشی خوشحالی کا ایسا سنہرا دور رہا جس کی نظیر قیام پاکستان سے لے کر آج تک نہیں ملتی اس کے باوجود انہیں غدار قرار دے کر پاک فوج جس نے ہر مشکل میں عوام کو دکھ اور مصیبتوں سے نکالا ، پاکستان کو دہشت گردی اور بم دھماکوں سے پاک کیا ، اس کا سربراہ کسی صورت غدار نہیں ہو سکتا افواج پاکستان کا ایک ایک سپاہی اور افسر قوم کے ماتھے کا جھومر ہے ۔
بعدازاں ریلی کے شرکاء پر امن طور پر منشتر ہو گئے خطاب سے قبل اٹک کی سیاست کے گڑھ ڈیرہ ملک اللہ بخش خان مرحوم شیں باغ سے ایک بہت بڑی عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام اپنی ذاتی گاڑیوں رکشوں موٹر سائیکلوں اور بپلک ٹرانسپورٹ کے ہمراہ شریک ہوے ریلی کی قیادت ملک حمید اکبر خان نے کی اٹک شہر کی فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گھنٹوں گونجتی رہی ریلی سڑک کے دونوں اطراف میں شہری خصوصا گھروں سے نکل آئے نوجوانوں نے پھولوں کی پتیاں نیچھاور کر کے ملک حمید اکبر خان اور ریلی کے شرکاء کا استقبال کیا ساونڈسسٹم پر ملی نغموں نے سماں باندھے رکھا ۔
