جنڈ، 40 سال ملک کی خدمت کرنے والا غدار نہیں ہوسکتا،ملک عاصم اعوان

صدر جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی اور سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کے دور اقتدار میں ملازمتیں فراہم کی گئیں
جنڈ: چیف آرگنائزرمیجر گروپ ملک عاصم اعوان نے کہا کہ کہ محب وطن سابق جنرل پر غداری کا الزام مضحکہ خیزہے 40 سال ملک کی خدمت کرنے والا جنرل پرویز مشرف غدار نہیں ہوسکتا اٹک کے 30 ہزار سے زائد لوگوں کو صدر جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی اور سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کے دور اقتدار میں ملازمتیں فراہم کی گئیں اٹک میں ریسکیو 1122 ، کامسیٹس یونیورسٹی ، ایجوکیشن یونیورسٹی ، بارانی یونیورسٹی کا قیام ، 500 سے زائد سکولوں کی اپ گریڈیشن ، ڈی ایچ کیو میں ٹراما سینٹر اور دیگر جدید سہولیات کی فراہمی ، کچہری چوک سے تین میلہ تک دو رویہ سڑک ، ضلع بھر میں کالجوں ، سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کا قیام ، اپ گریڈیشن ، بنیادی سہولیات کی فراہمی ، خالی اسامیوں پر ملازمتوں کی فراہمی
، صحت ، تعلیم اور زندگی کے دیگر شعبوں میں انقلاب برپا کرنے کے علاوہ اٹک میں پاکستان کے توانائی کے سب سے بڑے غازی بروٹھہ پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر کے 1500 میگا واٹ بجلی کی نیشنل گریڈیشن کو فراہمی ، بلدیات کا ایسا تاریخی نظام جس میں ڈی سی او ، ڈی پی او سمیت صوبہ کے تمام محکموں کو ضلع کے ماتحت کر کے اختیارات اضلاع کے حوالہ کر دیئے اور ضلع ناظم ، ڈی سی او ، ڈی پی او اور دیگر افسران کی اے سی آر لکھا کرتا تھا۔
