حضرو، خان احسن خان کی طرف سےظہرانہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ملک عطا محمد خان آف کوٹ فتح خان ، سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے سینیٹر پیر صابر شاہ ، ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال و دیگر دوست احباب کی بھرپور شرکت
حضرو،تحصیل حضرو کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل خان احسن خان آف غورغشتی اور ان کے صاحبزادوں انور احسن خان اور عامر احسن خان نے حسب روایت اختتام سال پر دوست و احباب کے اعزاز میں سالانہ ’’ مہجور زرعی فارم ‘‘ پر ایک پروقار تقریب ظہرانہ منعقد کی جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نیزہ باز ملک عطا محمد خان آف کوٹ فتح خان ، سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے سینیٹر پیر صابر شاہ ، ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال ، ڈویژنل چیف نیشنل رورل سپورٹ پروگرام ملک فتح خان ، چیئرمین پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز چوہدری اشرف ، ڈی آئی جی پولیس فاروق خان ، سابق سفیر صادق خان ، سابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سوئی گیس کمپنی انجینئر اعظم خان ، ڈائریکٹر نارکاٹکس راجہ طارق کیانی ، ڈائریکٹر پی ٹی وی کرنٹ آفیئرز رشید خان نیازی ، سابق ڈائریکٹر نارکاٹکس صدیق گوہر خان ترین ، سابق ممبر ضلع کونسل صداقت علی خان برہان ، ملک عاصم عباس راولپنڈی ، ایڈیشنل کمشنرعقیل احمد خان ، سابق ڈپٹی کمشنر شریف خان ، کمشنر انکم ٹیکس یوسف خان آفریدی ، اسسٹنٹ کمشنر غازی عدنان خان ، کرنل ( ر ) سلطان خان ، جاوید خان ترین ، امان اللہ خان ترین ، محمود خان ترین ، مسعود خان کھلابٹ ، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل خان واثق خان جلالیہ
، سابق ممبر ضلع کونسل ملک ریاض الدین اعوان ، سردار طارق جنگ خان آف نیکا ، پروفیسر محمد زکریا ، سید نثار شاہ ، محمد خالد خان ، لیاقت خان ، صدیق خان ، نزاکت خان ، سابق ایکسائز آفیسر محمود خان حضرو ، چوہدری محمد بلال ، سرفراز ڈار ، سول و پولیس افسران ، ملٹی نیشنل کمپنی ;777976; اور ایرکسن کمپنی کے افسران و انجینئرز ، وائس چانسلر ولی خان یونیورسٹی مردان خورشید خان ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی احمد تاج خانزادہ ، سابق ایس ایس پی جاوید خان ، سابق ایس ایس پی مسعود خان بنگش ، اعتزاز مسعود خان بنگش ، خالد محمود ، ملک نور زمان ، ملک انصار ، ملک جمیل ، سابق کونسلر علی اصغر ، صحافیوں سردار سلطان سکندر ، محسن رضاخان ، جاوید ملک حفیظ اللہ عثمانی ( اسلام آباد ) ، اظہارخان نیازی راولپنڈی ، عدیل افضل خان ( فتح جنگ ) ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمیدخان ، سردار غلام شبیر مٹھیالوی ، عطا محمد اعوان ، راجہ شاہد ( اٹک ) ، نثارعلی خان ، عمر فاروق خان ، حفیظ میر ( حضرو ) ، نواز خان اور اقبال شاہ ( کامرہ ) سمیت بڑی تعداد میں نمایاں اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر علاقائی ثقافت سے بھرپور تقریب میں مہمانوں کیلئے سکیٹ شوٹنگ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس سے تمام مہمان خوب لطف اندوز ہوئے ، کے پی کے اور پنجاب سے بیوروکریٹس و سیاسی شخصیات کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے میزبان تقریب احسن خان ، ان کے بھائی سابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ( سوئی گیس کمپنی ) انجینئر اعظم خان ، انجینئرعامر احسن خان اور انجینئر انور احسن خان نے مہجور فارمز کے سالانہ دوستوں کی اکٹھ میں سینکڑوں شریک ہونے والے دوستوں کا اس پروگرام کی رونق بڑھانے پر شکریہ ادا کیا ۔
