اٹک،لکڑیاں کاٹنے والی3 خواتین پر کلہاڑی سے حملہ،2 جاں بحق

اٹک،لکڑیاں کاٹنے والی3 خواتین پر کلہاڑی سے حملہ،2 جاں بحق

کالا چٹا پہاڑ کے دامن میں واقع گائوں گھوڑا مار کی رہائشی 3 خواتین جنگل میں لکڑیاں کاٹ رہی تھیں کہ محمد انور ولد گل محمدسکنہ سوجھنڈا باٹا نے کلہاڑی سے ان پر حملہ کر دیا

اٹک :کالا چٹا پہاڑ کے دامن میں لکڑیاں کاٹنے والی 3 خواتین پر ایک شخص کا کلہاڑی سے حملہ ، 2 خواتین جاں بحق ، 1 شدید زخمی ، حملہ آور موقع سے فرار ، پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئیں ، جان بحق اور زخمی ہسپتال منتقل ،ذرائعکے مطابق کالا چٹا پہاڑ کے دامن میں واقع گائوں گھوڑا مار کی رہائشی 3 خواتین جنگل میں لکڑیاں کاٹ رہی تھیں کہ محمد انور سکنہ سوجھنڈا باٹا نے کلہاڑی سے ان پر حملہ کر دیا جس سے ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ 2 شدید زخمی ہوئیں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔

 

 دونوں زخمی خواتین کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک خاتون دم توڑ گئی قاتل محمد انور موقع سے فرار ہو گیا اس واقعہ میں 2 خواتین 35 سالہ زوجہ وزیر خان اور 45 سالہ زوجہ چمن باغ جاں بحق ہو گئیں جبکہ خاتون (ش) شدید زخمی ہے کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تھانہ صدر پولیس نے ایس ایچ او عابد شاہ کی قیادت میں سفاک قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں خواتین کی لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں 3 خواتین پر کلہاڑی کے حملے کی خبر ملتے ہی پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ڈی پی او اٹک نے سفاک قاتل کی فوری گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کی ہیں ۔