کھیلوں کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھوں گا،ناصربنگو

پیپلزپارٹی نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ اہم کرداراداکیا ہے، نائب صدر پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن
فتح جنگ : کھیلوںکے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے بھر پور تعاون جاری رکھوں گا پیپلزپارٹی نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ اہم کرداراداکیا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر سردار ناصر خان بنگو نے پیپلزپارٹی فتح جنگ سٹی کے زیر اہتمام کرسمس فٹ بال میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا میچ ارسلان فٹ بال کلب اور حسیب فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جومیچ ارسلان کلب نے جیت لیا ۔
اس موقع پر ملک غلام صابر مسعود،ملک شفیق عزیز،ابرار حسین صابر بھی موجود تھے سردار ناصر خان بنگو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ برابری کا سلوک کیا پارلیمنٹ میں اقلیتی برادری کو بھر پور نمائندگی دینے کا کریڈٹ بھی پیپلزپارٹی کو جاتا ہے انھوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پرمسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں مسیحی برادری پاکستان سے سب سے زیادہ محب وطن ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے۔
انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہبود کیلئے بھر پور تعاون کرتا رہوں گا انھو ں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے
