حسن ابدال ،پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ دھر لیا

ایس ایچ اوز تھانہ سٹی ، صدر حسن ابدال نے 2 ڈکیت گینگ ، موٹرسائیکل چور گینگ اور قتل کے خطر ناک مجرمان اشتہاری کیٹگری اے کو گرفتار کر لیا
حسن ابدال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخای کی خصوصی ہدایت پرایس ڈی پی او/ اے ایس پی سرکل حسن ابدال میڈم عمارہ شیرازی کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز تھانہ سٹی ، صدر حسن ابدال نے 2 ڈکیت گینگ ، موٹرسائیکل چور گینگ اور قتل کے خطر ناک مجرمان اشتہاری کیٹگری اےکو گرفتار کر لیااور ملزمان سے اسلحہ ناجائز ،موٹرسائیکلز اور مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی حسن ابدال نے فر زند علی عرف لنگڑا ڈکیت گینگ کےچار ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30 بور معہ 16 روند اور 01عدد ہنڈا 125 برآمد کرلیا ۔
ملزمان نے دوران انٹروگیشن ضلع اٹک کے علاوہ ضلع راولپنڈی ، اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ کے تھانہ جات میں ڈکیتی کی کئی وارداتوں کا انکشاف کیااور ملزمان نیو ٹاؤن ،گنجمنڈی ،ویسٹریج ،واہ صدر ،پیر ودھائی،کینٹ راولپنڈی اور بہارہ کہو اسلام آباد کےتھانہ جات میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ہیں ۔ایس ایچ او سٹی حسن ابدال نےکامران عرف کامی موٹر سائیکل چور گینگ کے ارکان کو گرفتار کر کے 5عدد موٹر سائیکلز برآمد کر لیں اور ملزمان سے دو عدد پسٹل 30 بور معہ 8 ضرب روند اور 01عدد خنجر برآمد کر لیے۔ ایس ایچ او سٹی حسن ابدال نے انعام اللہ نامی شخص کےقتل میں مطلوب محمد خان اور گل فریز مجرمان اشتہاری کیٹگری اے کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او صدر حسن ابدال نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث صفدر شاہ گینگ کے ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 03 پسٹل 30 بور معہ 14 ضرب روند برآمد کر لیے ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے ایس ڈی پی او سرکل حسن ابدال اور ایس ایچ اوز سرکل حسن ابدال کی ان کاروائیوں پر ان کو سراہا اور شاباش دی۔ عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اٹک پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے گی ۔
