حضرو ،سستا بازار منتقلی کا معاملہ ،ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی تشکیل دیدی

حضرو ،سستا بازار منتقلی کا معاملہ ،ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی تشکیل دیدی

تین رکنی کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر ملیحہ ایثار،چیف آفیسر سردار آفتاب ،اور عمران خان پر مشتمل ہے 

حضرو :حضرو فوارہ چوک میں سستا بازار منتقلی کا معاملہ حل ڈی سی اٹک نے نوٹس لے لیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی حالیہ ٹی ایم اے میں منعقد ہ کھلی کچہری میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و چیئرمین محافظ کمیٹی عمران خان کی طرف سے انتظامیہ کی جانب فوارہ چوک حضرو کے وسط میں لگائے گئے سستا بازار کو کسی مناسب جگہ منتقل کرنے کے مطالبہ کے بعد تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر ملیحہ ایثار،چیف آفیسر سردار آفتاب ،اور عمران خان پر مشتمل کمیٹی کی کاوشوں سے فوارہ چوک کے راستے کو عوام الناس اور ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جبکہ پاکستان پلازہ اور فٹھ پاتھ پر لگائی گئی۔

 

 درجنوں ریڑیوں کو متبادل جگہ فراہم کرنے کیلئے کمیٹی اراکین آج وزٹ کرینگے جس کے بعد ریڑی بانوں کو منتخب جگہ پر منتقل کر دیا جائے گا فوارہ چوک راستہ کو کھولنے پر چیئرمین چھچھ محافظ کمیٹی اہلیان حضرو نے ڈی سی اٹک کو علی عنان قمر ،اے سی حضرو اور چیف آفیسر سردار آفتاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ریڑی بانوں ،موبائل شاپ و عوام الناس کو درپیش اس دیرینہ مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرینگے ۔