Sun
19
Apr
2026

اٹک: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی
تفصیلات کے مطابق نوبل پلازہ پیپلز کالونی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے غفلت ، لاپرواہی اور تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں 10 سالہ موٹر سائیکل سوار حذیفہ شدید زخمی ہو گیا ۔
اس کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ساتھ اسے اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ۔
جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔
