اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 09ملزمان گرفتار، 70لیٹر شراب، 4630گرام چرس قبضہ میں لی
اٹک/جنڈ/ حسن ابدال/ فتح جنگ: اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری، جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 09ملزمان گرفتار، 70لیٹر شراب، 4630گرام چرس قبضہ میں لی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے شراب فروش محمد ناصر سلطان ولد محمد سلطان سکنہ محلہ شاہ آباد اٹک سے 10 لیٹر شراب برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے شراب فروش صفدر خان ولد کرم خان سکنہ محلہ تکیہ سروالہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کی اور شراب فروش رضوان خان ولد غلام خان سکنہ محلہ تکیہ سروالہ تحصیل و ضلع اٹک سے 20 لیٹر شراب برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے شراب فروش غلام مصطفیٰ ولد فروز دین ساکن قطبال تحصیل فتح جنگ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے منشیات فروش محسن اقبال ولد محمد اکرم سکنہ محلہ مسجد بلال شیں باغ اٹک سے 400 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے منشیات فرودش عدنان عرف دانوولد مسعود احمد ساکن شاہیا تحصیل حسن ابدال سے 2200 گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ نیو ائیر پورٹ کی ٹیم نے منشیات فروش احسان منظورولد محمد منظور ساکن پشاور روڈ محلہ قاسم آباد راولپنڈی سے 400 گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ جنڈ کی ٹیم نے منشیات فروش فاروق حسین عرف کچھی ولد غلام خان سکنہ رنگلی تحصیل جنڈسے 1070 گرام چرس برآمدکی اور منشیات فروش سفیر احمد ولد جاز وخان ساکن دومیل تحصیل جنڈسے 560 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
