ہر پاکستانی کو پاکستان قائداعظم ؒ کا پاکستان بنانے کا عہد کرنا چاہئے،غلام مصطفیٰ ملک

 ہر پاکستانی کو پاکستان قائداعظم ؒ کا پاکستان بنانے کا عہد کرنا چاہئے،غلام مصطفیٰ ملک

ملکی سلامتی ،یکجہتی ترقی و خوشحالی کے لیے قائد اعظم کے نظریہ کے مطابق ہی ملک کو آگے لے کے جایا جا سکتا ہے ۔ امتیاز رانجھا،مسز فرخ خان، مصطفیٰ ملک ،سردار رازق اور دیگر راہنماوں کا خطاب

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں ، مرکزی تقریب اسلام آباد میں مسلم لیگی راہنماء امتیاز رانجھا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں شعبہ خواتین کی صدر اور رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان ، لائرز ونگ کے سربراہ سردار عبدالرازق خان ایڈوکیٹ ، لیبر ونگ کے صدر فیاض تبسم، فیڈرل کیپٹل کے صدر رضوان صادق خان، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک ، رفعت سرور، فوزیہ ناز،عظام چوہدری، آمنہ خانم، لبنی قریشی سمیت دیگر پارٹی عہدے دار اور کارکن شریک ہوئے

 

 ، اس موقع پر راہنماوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناج کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا،پارٹی کے سنیر نائب صدر اور وزیراعظم کے سابق مشیر امتیاز رانجھا نے کہا کہ آج ہر پاکستانی کو پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا پاکستان بنانے کا عہد کرنا چاہئے اور بانی پاکستان کے خوابوں کے مطابق اسلامی فلاحی مملکت اور امن و خوشحالی کا مثالی مرکز بنانے کیلئے اسی جذبہ اور عمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا جو تحریک پاکستان کے دوران سامنے آیا تھا۔

 

مسز فرخ خان نے کہا کہ وطن عزیز کو آج ہر طرف سے خطرات لاحق ہیں، ان حالات میں ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی اور قومی یکجہتی کو اولیت دے،لائرزونگ کے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر سردار رازق خان،مصطفیٰ ملک ، فیاض تبسم، رضوان صادق اور دیگر راہنماوں کے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم اور چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان کو مکمل اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ، تقریب میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد بھی دی ۔