قائداعظم ؒکی پوری زندگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے، میجر طاہر صادق ، ایمان طاہر

اتحاد ،ایمان اور تنظیم کو اپنا کر نئے پاکستان کو اس کی منزل تک پہنچا سکتے ہیں،مسیحی برداری کو کرسمس کے موقع پر مبارک باد
پنڈی گھیب :ممبر قومی اسمبلی میجر(ر)طاہرصادق نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ25دسمبر کے دن اس عظیم رہنما کی پیدائش ہوئی جس نے اپنی سیاسی جد جہد کے ذریعہ براعظم ایشیاکا جغرافیہ بدلا اور بر صغیر کے مسلمانوں کو الگ شناخت دی ہم عظیم رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اتحاد ،ایمان اور تنظیم کو اپنا کر نئے پاکستان کو اس کی منزل تک پہنچا سکتے ہیں۔
مزید سابق ایم این اے و چیئرپرسن ایمان طاہر نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں مسیحی برداری کو کرسمس کے موقع پر مبارک باد پیش کرتی ہوں ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل تعریف ہے۔
سابق چیئرپرسن ضلع اٹک ایمان طاہر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی پوری زندگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے دن رات محنت کرکے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ ملک بنا یا قائد اعظم کا دو قومی نظریہ اب سچ ثابت ہو گیا ہے ۔
