اٹک میں ٹیکنو موبائل کمپنی کی فرنچائز (برانڈ شاپ) محمود موبائل کا افتتاح

موبائل فون کمپنی ٹیکنو کے نارتھ ریجن کے ریجنل منیجر مسٹر ٹیسن کی سول بازار اٹک میں کی فرنچائز کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت
اٹک :پاک چین دوستی کوہ ہمالیہ سے بلند ، سمندروں سے بھی گہری ہے سی پیک ایک گیم چینجر ہے اس کے آغاز سے پاک چین دوستی میں مزید اضافہ کے علاوہ دونوں ملکوں کی معیشت پر بھی اس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کر کے دلی سکون محسوس کرتے ہیں چین اور پاکستان کی یہ لازوال دوستی صنعت و تجارت ، معیشت ، اقتصادی شعبہَ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں میں ترقی کی جانب گامزن ہے ان خیالات کا اظہار دنیا کے 58 ممالک میں موبائل فون کی صنعت میں انقلاب برپا کرنے والی چین کی موبائل فون کمپنی ٹیکنو کے نارتھ ریجن کے ریجنل منیجر مسٹر ٹیسن نے سول بازار اٹک میں ٹیکنو موبائل کمپنی کی فرنچائز ( برانڈ شاپ ) محمود موبائل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پرنسپل ریجنل منیجر تیمور عارف ، ایئر لنک کے نوید جنت ، ریجنل منیجر ییلو سٹون وقار احمد ، زونل منیجر ٹیکنو موبائل عمران ، زونل منیجر ایئر لنک کامران نبی ، محمود موبائل کے مالک شیخ ریحان محمود ، حاجی شیخ محمد محمود ،شیخ وقار محمود ، شیخ عبدالرزاق ، شیخ عثمان محمود ، شیخ عبدالرحمان ، شیخ محمد رضوان ، شیخ خالد محمود ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد فیضیاب خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، جواد کیانی کے علاوہ اٹک کی تاجر برادری اور موبائل فون سے منسلک کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
