حضرو، سستا بازار منتقلی معاملہ ،ریڑھی بانوں کیلئے جگہ کا تعین کیلئے کمیٹی کا دورہ

حضرو، سستا بازار منتقلی معاملہ ،ریڑھی بانوں کیلئے جگہ کا تعین کیلئے کمیٹی کا دورہ

 فوارہ چوک حضرو کی سڑک کو راہگیروں اور ٹریفک کیلئے دو روز قبل کھول دیا گیا
حضرو: ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی ہدایت پر ان کی کھلی کچہری کے دوران چیئرمین چھچھ کمیٹی حضرو عمران خان حضروی کی جانب سے حضرو سستابازار کو فوارہ چوک سے کسی مناسب جگہ منتقل کرنے کے مطالبہ کے بعد بنائی گئی کمیٹی کے ممبران چیف آفیسر سردار آفتاب احمد خان اور عمران خان فوارہ چوک حضرو شہر میں موجود ریڑھی بانوں اور رکشہ بانوں کے لئے مناسب جگہ انتخاب کے لیے دورہ کیا ان کے ہمراہ ملک قاسم خان اور نوید احمد بھی تھے۔

 

 یہ امر قابل ذکر ہے کہ فوارہ چوک حضرو کی سڑک کو راہگیروں اور ٹریفک کیلئے دو روز قبل کھول دیا گیا جس پر عمران خان حضروی نے ڈی سی اٹک ، اے سی حضرو اور چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردار آفتاب احمد خان کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس اہم مسئلہ کے حل میں کلیدی کردار ادا کیا ۔