کلین اینڈ گر ین مہم سے متعلق ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت اجلاس 

کلین اینڈ گر ین مہم سے متعلق ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت اجلاس 

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبد الماجد، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران اور دیگر متعلقہ افراد نے شر کت کی

اٹک :کلین اینڈ گر ین مہم سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبد الماجد، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران اور دیگر متعلقہ افراد نے شر کت کی۔ اجلاس میں شر کاء کو بتا یا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں یکم جنوری سے کلین اینڈ گر ین اٹک کی بھر پور مہم پورے ضلع میں شر وع کی جائے گی جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شر کت کر یں گے۔اس کے علاوہ کلین اینڈ گر ین ایپ بھی متعارف کر وایا جارہا ہے جس کے ذریعے صاف اور سر سبز پاکستان کی ملک بھر میں جاری سر گر میوں سے متعلق معلو مات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 

ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے ضلع بھر کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اس اہم مہم میں دیگر شعبوں کے افراد کو حصے دار بناتے ہوئے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں۔اس کے ذریعے پورے ضلع کو سر سبز و شاداب کیا جائے گا۔انہوں ضلع اٹک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس اہم مہم میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔