Fri
24
Apr
2026

اٹک :محکمہ مال کے معاملا ت سے متعلق ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبد الماجد، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرزاور دیگر افسران نے شر کت کی۔شر کاء کو محکمہ مال سے متعلق معاملات پر بر یفنگ دی گئی۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ریونیو سے متعلق اہداف کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کاہلی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔
اس کے علاوہ اراضی ریکارڈ سنٹرز میں آنے والے افرادکو ہر ممکن سہولت دی جائے اور انہیں کسی بھی قسم کا شکایت کا موقع نہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر نے کے لیے کو شاں ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
