حضرو، تین روز سے لاپتہ محمد اعظم کی جلی ہوئی نعش برآمد

حضرو، تین روز سے لاپتہ محمد اعظم کی جلی ہوئی نعش برآمد

 اعظم خان پہتی سابق کونسلر مرحوم شاہنواز خان کا داماد تھا جنہیں کچھ دن پہلے سرشام نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا

حضرو :تربیلہ غازی روڈ سے تین دن پہلے لاپتہ ہونے والا محمد اعظم خان نامی شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا اعظم خان کی جلی ہوئی نعش جھامرہ روڈ نزد پٹرولنگ چوکی غورغشتی کے پاس سے ملی ہے رات کے دو بجے اجالا کی ٹیم نے ریسکیو کیا زرائع کے مطابق اعظم خان پہتی سابق کونسلر مرحوم شاہنواز خان کا داماد تھا جنہیں سرشام نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا ۔ اعظم خان اپنے سسر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تگ و دو کررہا تھا اور گزشتہ دنوں ڈی پی او اٹک کی حضرو کھلی کچہری میں مقتول شاہنواز کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شکایت بھی کی تھی۔

 

آج علی الصبح جلی ہوئی لاش جھامرہ روڈ پٹرولنگ پولیس چوکی غورغشتی کے عقاب سے ملی لاش کو پوسمارٹم کے لیے حضرو ٹی ایچ کیو منتقل کر دی گئی پولیس جائےوقوعہ پر پہنچ گئی ۔علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ۔