ایس ایس پی راولپنڈی ریجن کا فتح جنگ سٹی چوکی کا سرپرائز وزٹ

ایس ایس پی راولپنڈی ریجن کا فتح جنگ سٹی چوکی کا سرپرائز وزٹ

 محمد شاہد نے جھنڈیال آئل ویل کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، تسلی بخش کارکردگی پر عملہ کو شاباش 

فتح جنگ:ایس ایس پی راولپنڈی ریجن محمد شاہد کا سر پرائز وزٹ تسلی بخش کارکردگی پر فتح جنگ سٹی چوکی کے عملہ کو شاباش جھنڈیال آئل ویل کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔
راولپنڈی ریجن کے ایس ایس پی  ایس پی یو محمد شاہد نے اچانک فتح جنگ پولیس چوکی سٹی کا معائنہ کیا اورپولیس چوکی سٹی کے عملہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر انچارج سٹی چوکی سکندر اعظم،ہیڈ کانسٹیبلان ناصر خان،ملک غلام جیلانی، سکیورٹی کانسٹیبل قاضی فیاض موجود تھے ۔

 

بعد ازاں ایس ایس پی محمد شاہد نے جھنڈیال گاؤ ں میں موجود آئل ویل کا دورہ بھی کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔