انجمن غلامان مصطفی ؐمنہاج ہٹیاں سیدن کی اظہار تشکر تقریب

انجمن غلامان مصطفی ؐمنہاج ہٹیاں سیدن کی اظہار تشکر تقریب

 سالانہ جلوس کے انتظامات وتعاون کرنے والوں ، سٹیج ،لنگر کمیٹی و دیگر کو انعامات دیئے گئے 

حضرو:سالانہ میلاد مصطفی ؐ کے پر وقار ، عظیم الشان جلوس کے انعقاد کی خوشی میں مرکزی میلاد کمیٹی انجمن غلامان مصطفی ؐمنہاج نعت کونسل ہٹیاں سیدن (رجسٹرڈ ) کے زیر اہتمام اظہار تشکر کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی سر پر ستی شیخ ساجد محمود اور صدارت صاحبزادہ پیرحافظ محمود داحمد نے کی پروگرام میں سالانہ جلوس کے انتظامات وتعاون کرنے والوں ، سٹیج ،لنگر کمیٹی ، جلوس انتظامیہ سے بھر پور تعاون پر ایس ایچ او تھانہ حضرو حاجی محمد اعظم ، انچارج سیکورٹی برانچ خلیل احمد ،انچارج پولیس چو کی ہٹیاں و عملہ سمیت دیگر میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔
 

پروگرام میں سرپرست اعلیٰ کمیٹی ہذا شیخ ساجد محمود،صدر حاجی مختیار احمد،صاحبزادہ محمود احمد ، سیکرٹری اطلاعات ونشریات شیخ صلاح الدین، حافظ غلام جیلانی،نزاکت خان حضرو، ما ما اسلا م ،سجاد خان ، غلام عباس ، رحمت الٰہی ، محمد احسن ، سلطان محمود ، ریاض حسین شاہ، مولانا محمدعزیز ، مو لانا شعیب ، مو لا نا نعمان اسلم ، مو لانا حافظ قدیر احمد ،حکیم خان افسر سمیت مذکورہ کمیٹی کے عہدیداران و اہلیان سیدن ہٹیاں نے کثیر تعداد میں بھر پور شرکت کی ۔