جنڈ،چھپڑی ،علامہ محمد ہاشم حقانی القادری کی والدہ انتقال کر گئیں

نماز جنازہ میں مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی ،علامہ قاری نورزمان رضوی، علامہ مفتی ناصر ساقی، قاری ابرار حسین قادری، پیر احسن محمود شاہ و دیگر کی شرکت
جنڈ:چھپڑی کی بزرگ شخصیت ملک حاجی محمداقبال اعوان کی اہلیہ مرحومہ اور خطیب اسلام علامہ محمد ہاشم حقانی القادری بانی و مہتمم ادارہ کنزالایمان کی والدہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چھپڑی محلہ روال میں ادا کی گئی بعد جنازہ اجتماعی دعاجامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے بانی و پرنسپل استاذالعلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے کرائی ۔
جبکہ نماز جنازہ میں علامہ قاری نورزمان رضوی، علامہ مفتی ناصر ساقی، قاری ابرار حسین قادری، پیر احسن محمود شاہ،علامہ غلام فرید قادری، سائیں ارشد محمود راولپنڈی، علامہ ارشاد سلطانی، قاری لعل شاہ، انجینئر محمد طیب میلادی اسلام آباد،قاری صفی الدین، ابو الجمال قاری عثمان چشتی،
قاری محمد اکرم اعوان، قاری شاکر نصیر، علامہ فاروق ناجی، ابوالنصر قاری محمد عمران حقانی،ابوالمعین قاری محمد شاہد حقانی، قاری سخاوت حسین علوی سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام، سیاسی، سماجی شخصیات و معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔
