ریسکیو 1122 اٹک کی سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی 

ریسکیو 1122 اٹک کی سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی 

 ضلع بھر میں 16332 حادثات میں 17720 افراد کو ریسکیو کیا،انچارج ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اٹک ڈاکٹر میاں محمد اشفاق

حضرو :ریسکیو 1122 اٹک کی سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ، تفصیلات کے مطابق انچارج ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اٹک ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے بتایا کہ ضلع بھر میں 16332 حادثات میں 17720 افراد کو ریسکیو کیا ، مختلف اداروں میں بیسک لاءف اور فائر سیفٹی پروگرام کے تحت 27000 لوگوں کو ریسکیو تربیت فراہم کی ، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 اٹک کی کارکردگی سال 2019 میں مثالی رہی ریسکیو 1122اٹک کو یکم جنوری 2019 سے 31 دسمبر 2019 تک مجموعی طور پر 405413 فون کالزموصول ہوئیں جن میں 16332 ایمرجنسی کالز تھیں ان میں سے 2473 سڑک کے حادثات ، 11216 میڈیکل ایمرجنسیز ، 297 آگ لگنے ، 213 لڑائی جھگڑے ، 27 ڈوبنے ، 15 عمارتیں گرنے کے واقعات اور 1461 متفرق حادثات تھے۔

 

 ان تمام حادثات میں 7 منٹ کا اوسطاً ٹائم برقرار رہا ، ریسکیو 1122 اٹک نے بروقت ریسپانس کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 17720 لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں 7202 مریضوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 10518 مریضوں کو طبی امداد دیتے ہوئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع اٹک سے 10310 مریضوں کو راولپنڈی کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا ، ریسکیو 1122 اٹک نے 2019 میں سکول ، کالجوں ، فیکٹریوں اور یونین کونسلوں سمیت مختلف اداروں میں بیسک لاءف اور فائر سیفٹی پروگرام کے تحت 27000 افراد کو زندگی بچانے اور آگ و سانحات سے نبردآزما ہونے کی تربیت فراہم کی ان میں 6204 افراد جن میں مرد و خواتین شامل ہیں کو ریسکیو سکاؤٹس رجسٹرڈ کیا گیا تاکہ بروقت مدد کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے بتایا کہ ریسکیو 1122 اٹک کو اس سال 390000 غیر متعلقہ کالز موصول ہوئیں جو کہ قانونی اور اخلاقی طور پر جرم ہے عوام الناس سے گزارش ہے کہ ریسکیو 1122 اٹک کی ہیلپ لائن پر غیر متعلقہ کالز کرنے سے اجتناب کریں اس سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے ریسکیو 1122 اٹک نے 2019 میں بہترین خدمات سرانجام دیتے ہوئے بہت سے لوگوں کے جانی و مالی نقصان کو بچایا ریسکیو 1122 کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کیلئے کام جاری رکھیں گے ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے ۔