ملک امداد اعوان کی پھوپھی کی وفات ملک ریاض الدین و یگرسیاسی و سماجی شخصیات کی تعزیت

ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے اڑانگ گائوں آکر ضلعی راہنما تنظیم الاعوان سےتعزیت کی
اٹک :علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیت ضلعی راہنما تنظیم الاعوان ملک امداد اعوان کی پھوپھی وخوشدامن ملک نیامت خان کی اہلیہ سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل ملک ممریز خان کی بھابی ملک محمد ایوب اور ملک طاہر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے اڑانگ گاوں آکر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے دعا کی ان شخصیات میں سابق وزیر مملکت و ڈویژنل صدر پی پی پی سردار سلیم حیدر خان ، امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 1 سردار عرفان خان ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 1ملک حمید اکبر خان ،
سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان ، سابق ناظم یونین کونسل گولڑہ حاجی ملک افتخار احمد اعوان ، سابق ناظم و چیئرمین ملہو والی ملک ریاض الدین اعوان ، ضلعی صدر ایپکا احمد خان ، سابق ضلعی صدر تحریک انصاف و امیدوار پی ٹی آئی پی پی 2 قاضی احمد اکبر خان ، چوہدری سلطان محمود ، چوہدری طلعت مسعود حصار ، ملک مبارک علی ، سردار ظہیر احمد خان ، ملک فیاض بشیر اعوان مرزا ، ضلعی نائب صدر تحریک انصاف حاجی شاید محمود اعوان ، قاضی فاروق اٹک ، ملک عزیزالرحمن معروف صحافی و سیاسی و سماجی شخصیت حافظ عبدالحمید خان شامل ہیں ۔
