چوہدری نثار کی سیاست عوامی ملک و قوم کی بہترین مفاد کیلئے ہے،سردار احسن خان

چوہدری نثار کی سیاست عوامی ملک و قوم کی بہترین مفاد کیلئے ہے،سردار احسن خان

سابق وفاقی وزیر داخلہ ایک محب وطن،مدبر اور دور اندیش سیاست دان ہیں اور حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں،سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل

فتح جنگ :سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اٹک سردار احسن علی خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سیاست عوامی خدمت اور ملک و قوم کی بہترین مفاد کیلئے ہے وہ ایک محب وطن،مدبر اور دور اندیش سیاست دان ہیں اور حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں انھوں نے ہمیشہ لیگی قیادت کو مخلصانہ مشورے دئیے جو ان کیلئے اور پارٹی کیلئے بہترین مفاد میں تھے چوہدری نثار علی خان کیلئے پاکستان اور دفاع پاکستان ہمیشہ پہلی ترجیح رہی ہے پاکستانیت ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے انھوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام مہنگائی بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں حکومت نے غریب عوام کو نئے سال کو تحفہ بجلی گیس اور پٹرول بم گرا کر دیا ہے۔ 

 

اشیاء ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے ترقیاتی حوالے سے بھی حکومت کی کارکردگی صفر ہے انھوں نے کہا کہ قائد چوہدری نثار علی خان پاکستان اور قوم کیلئے سیاست کرتے ہیں ذاتی مفادات سے بالاترہو کر ان کی پہلی اور آخری ترجیح بھی صرف اور صرف ریاست پاکستان کا استحکام سلامتی اور سالمیت ہے ان کی سیاست کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں وہ پوٹھوار کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں پوری قوم کو ان پر ٖفخر ہے وہ پاکستان میں انتہائی اہم عہدوں پر فائز رہے لیکن ان پر کرپشن جیسا کوئی الزام تک نہ لگ سکا اور یہی ہمارا فخر ہے کہ ہمارے قائد کے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا سردار احسن علی خان نے کہا کہ ایک سازشی عناصر بالآخر ناکام و نامراد ہونگے اوران شاء اللہ چوہدری نثار علی خان سیاست کے آسمان پر چمکتے دمکتے رہیں گے ۔