ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کا اٹک اور حضرو میں کلین اینڈ گر ین مہم کا جائزہ 

ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کا اٹک اور حضرو میں کلین اینڈ گر ین مہم کا جائزہ 

تمام متعلقہ افسران،سرکاری نیم سر کاری ادارے اس مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر اٹک

حضرو:ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اٹک اور حضرو میں کلین اینڈ گر ین مہم کا جائزہ لیا۔

ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے سینیئررہنما قاضی احمد اکبر خان، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین،چیف آفیسر بلدیہ اٹک عمران سندھو،چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردار آفتاب احمد خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی سی اٹک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں کلین ایند گر ین مہم کامیابی سے جاری ہے اور اسے کے فوائد عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

 

تمام متعلقہ افسران،سرکاری نیم سر کاری ادارے اس مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ حکومت پنجاب کی طر ف سے جاری مہم میں اپنا موثر اور فعال کر دار ادا کر یں۔