Sat
18
Apr
2026

اٹک :وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ان کے گارڈ کی جانب سے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان پر تشدد کے خلاف اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ، ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان اٹک اور نیشنل پریس کلب اٹک کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین ندیم رضا خان منعقد ہوا اجلاس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ فواد چوہدری جیسے بدزبان اور سیاسی رواداری کی بجائے مار پیٹ کی سیاست کرنے والے کو فوری طور پر وزارت سے الگ کر کے اسے لگام ڈالی جائے
اور ان سے پوری قوم یہ مطالبہ کرے کہ اگر جواب دینے میں تکلیف ہوتی ہے تو حریم شاہ سکینڈل جیسے کرتوت کیوں کرتے ہیں ۔
