سابق ضلعی چیئرپرسن ایمان طاہر کی طرف سے پناہ گاہ اٹک میں گرم کمبل تقسیم

گرم کمبل اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں واقع پناہ گاہ میں رات بسر کرنے والوں میںتقسیم کئے گئے، ان کے بیٹے حرم گلزار بھی ہمراہ تھے
اٹک :رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق کے نواسے ایمان طاہر کے بیٹے کا اٹک میں سماجی خدمات کا آغاز ، وزیر اعظم کی ہدایت پر بنائی گئی اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں واقع پناہ گاہ میں رات بسر کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کے نواسے اور ایمان طاہر کے بیٹے حرم گلزار نے گرم کمبل تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے مخیر حضرات سے اس سخت سردی میں غریبوں کو گرم لباس، سویٹر، کوٹ اور بستر کمبل دینے کی اپیل کردی شیلٹر ہومز فلاحی ریاست کی جانب پہلا قدم اور وزیراعظم کے ویژن ’’ ریاست مدینہ ‘‘ کے قیام کی جانب بلاشبہ ایک مثبت اقدام ہے سڑکوں پر سونے والے کسی کا ووٹ بینک نہیں ہوتے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ماضی میں ان کے لیے کسی حکومت نے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا ۔
پچھلے کئی دنوں سے اٹک شہر شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں قائم کی گئی پناہ گاہ سابق چیئرمین یونین کونسل جنگل اعظم کی کئی سال قبل ایک ذاتی قابل تحسین کاوش ہے عارضی طور پر رہائش پذیر افراد کو ایک وقت کا کھانا بھی مقامی مخیر حضرات کی طرف سے فراہم کیا جاتا ہے ہیٹر نہ ہونے کے باعث یہاں ٹھہرنے والے سخت سردی محسوس کرتے ہیں اس سلسلہ میں ایمان طاہر کے صاحبزادے حرم گلزار نے اس ضرورت کو محسوس کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو کمبل مہیا کیے تاکہ یہاں رات بسر کرنے والے افراد اس سہولت سے بہتر انداز میں مستفید ہو سکیں ایمان طاہر اور حرم گلزار نے کہا کہ مر بالمعروف کا فریضہ ہم سب پر عائد ہوتاہے اور اس بات کو شیئر اورشائع کرانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ تمام مخیر حضرات اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں ۔
