جنڈ، سکینڈری ٹیچرز الائنس کے وفد کی ملک جمشید الطاف اور ملک عاصم اعوان سے ملاقات

اس موقع پر چیف آرگنائزر میجر گروپ و کوآرڈینیٹر ایم پی اے پی پی 5 ملک عاصم اعوان بھی موجود تھے،ممبر صوبائی اسمبلی کی وفد کو یقین دہانی
جنڈ ( نمائندہ اٹک نیوز )سکینڈری ٹیچرز الائنس کے وفد کی فیاض احمد کی قیادت میں ایم پی اے ملک جمشید خان سے ملاقات ، ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہے، انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف سے اس ایشو کو وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم اور پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وفد نے کہا کہ تمام اساتذہ باقاعدہ این ٹی ایس کا ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کر کے اور میرٹ پر تعینات ہوئے ہیں اس لیے ان کی مستقلی کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن سے انٹرویو کی شرط قطعی نا انصافی ہے،مستقلی کے حوالے سے اساتذہ میںجو بے چینی پائی جاتی ہے اس کو خاتمہ کیا جائے اور انہیںغیر مشروط طور پر مستقل کیا جائے۔
ممبر صوبائی اسمبلی تحریک انصاف میجر گروپ ملک جمشید الطاف وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ان کا مسئلے کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر میجر گروپ و کوآرڈینیٹر ایم پی اے پی پی 5 ملک عاصم اعوان نے بھی وفد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلہ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
