اٹک، ستار چوک میں عرصہ دراز سے بند نالہ کی صفائی شروع 

اٹک، ستار چوک میں عرصہ دراز سے بند نالہ کی صفائی شروع 

عوامی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں چیف آفیسر عمران سندھو کو ہدایت کی

اٹک (اٹک نیوز) ستار چوک میں عرصہ دراز سے بند نالہ جس کے سبب شہریوں کو طویل عرصہ سے انتہائی اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہونا پڑ رہا تھا عوامی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں چیف آفیسر عمران سندھو کو ہدایت کی جو ذاتی طور پر سینٹری انسپکٹر عامر الیاس اور عملہ صفائی کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور چھوئی روڈ کے اطراف میں طویل نالہ جو ٹرک اڈہ سے لے کر ریلوے پھاٹک تک گندگی اور غلاظت سے اٹاہواتھا جس کی وجہ سے بارش ہونے کی صورت میں پانی گلیوں میں کھڑاہوجاتا 

 

 بلدیہ اٹک کے عملہ نے فوری طور پر اس کی صفائی کا عملہ شروع کر کے بارش اور سردی کے اس موسم میں اس کو کافی حد تک صفائی کر دی شہریوں نے عوامی شکایت پر فوری ایکشن لینے پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کا شکریہ ادا کیا ہے جو دن رات اٹک کے شہریوں کی خدمت کا ایسا جذبہ لے کر کام کر رہے ہیں ۔