سب انسپکٹر ( ر ) کےعلاج معالجہ کیلئے 10 لاکھ روپے طبعی مالی امداد

محمد اشرف کے گردے کا ٹرانس پلانٹ ہوا تھا جس پر ڈی پی او اٹک نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے طبعی مالی امداد کا کیس برائے منظوری دفتر سی پی او لاہور بھجوایا تھا
حضرو(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پنجاب لاہور شعیب دستگیر کی ہدایت پر سب انسپکٹر ( ر ) محمد اشرف کو علاج معالجہ کے لئے 10 لاکھ روپے طبعی مالی امداد کی ادائیگی تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر (ر)محمد اشرف جو کہ گردہ کی بیماری میں مبتلا تھا اوراس کے گردے کا ٹرانس پلانٹ ہوا تھا جس پر ڈی پی او اٹک نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے سب انسپکٹر (ر)محمد اشرف کا طبعی مالی امداد کا کیس برائے منظوری دفتر سی پی او لاہور بھجوایا جس کی مد میں رقم مبلغ 10لاکھ روپے منظور ہوئی ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر انسپکٹر (ر)محمد اشرف کو ڈی پی او آفس اٹک بلا کر رقم مبلغ 10لاکھ روپے طبعی مالی امدادکا چیک ادا کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ پولیس کے افسران اورجوان میرے خاندان کی طرح ہیں جن کی فلاح وبہبود اور دیکھ بھال میرے فرائض میں شامل ہے اور ان کو مصیبت کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا سب انسپکٹر ریٹائرڈ محمد اشرف نے رقم کا چیک ملنے پر ڈی پی او اٹک اور آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔
