گھر پر لگا پیپلز پارٹی کا جھنڈا کبھی سرنگوں نہیں ہو گا، ملک شاہان حاکمین خان

گھر پر لگا پیپلز پارٹی کا جھنڈا کبھی سرنگوں نہیں ہو گا، ملک شاہان حاکمین خان

 ملک حاکمین خان نے بھی پی پی پی سے وفا کی ،وہ اور ان کا بیٹا ملک شاہ زور حاکمین خان بھی اس جماعت کے وفا دا ر رہیں گے، گلے شکوے جمہوریت کا حسن ہیں،والد کی پہلی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب 

اٹک(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان نے کہا ہے کہ ان کے گھر پر 1967 میں مرحوم ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کا جھنڈا لگایا جو آج تک سرنگوں نہیں ہوا اور ان کے نواسے بلاول بھٹو کے نام کی تختی عرصہ دراز سے ان کی راہ دیکھ رہی ہے وہ اپنے ہاتھوں سے اس کی نقاب کشائی کرکے اس گھر کو عزت اور پارٹی کے لیے اپنے 52سال دینے والے ملک حاکمین خان کی روح کو سکون پہنچائیں گے وہ اٹک میں مستقل سکونت اختیار کر چکے ہیں ان کا جینا مرنا تیسری نسل سے پی پی پی کے ساتھ ہے ان کے والد ملک حاکمین خان نے بھی پی پی پی سے وفا کی وہ اور ان کا بیٹا ملک شاہ زور حاکمین خان بھی اس جماعت کے وفا دا ر رہےں گے گلے شکوے جمہوریت کا حسن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ،بانی چیئر مین پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو شہیداور شہید محترمہ بینظیر بھٹوکے قریبی ساتھی بابائے جمہوریت نواب زادہ نصراللہ خان (مرحوم )کے دستِ راست،سابق وزیر اور نصف درجن قومی سطح کے اتحادوں کے کوارڈینٹر، سینیٹر ملک حاکمین خان کی پہلی برسی کے موقع پر بلاول سیکرٹریٹ شین باغ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

تقریب سے صدر پی پی پی پنجاب قمر زمان کائرہ ،سابق چیئرمین سینٹ نئیر بخاری،سابق جنرل سیکرٹری اے آر ڈی و ایم آر ڈی عبد القدیر خاموش،چیئرمین مشاءخ ونگ پاکستان سعیدالرشید عباسی ،برطانیہ سے آئے ہوئے ملک حاکمین خان کے پوتے ملک شاہ زور حاکمین خان ،فوکل پرسن پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ڈویژنل صدر پی پی پی راولپنڈی ڈویژن سردار سلیم حیدر خان، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے بیٹے ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز اشرف ، ضلعی صدراشعر حیات خان،ضلعی نائب صدر نصیر جدون ،سابق امیدوار قومی اسمبلی ذوالفقار حیات خان،معروف نعت خوان عبد الرزاق جامی نے اپنا عارفانہ کلام پیش کرکے مرحوم ملک حاکمین خان کو شاندار الفاظ میں ان کی پی پی پی اور علاقہ کے لیے کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ،ہدیہ نعت کمسن نعت خوان سید فرید الحسن بخاری نے پیش کی،اختتامی دعا معروف مذہبی اور روحانی شخصیت پیر سید واجد علی شاہ آف بوٹا نے کرائی ،ضلعی جنرل سیکرٹری اعوان اتحاد ملک امداد حسین اعوان نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فراءض پیپلز پارٹی کے لیے چھ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء بھدری کے وارث ملک وقار اعوان نے اپنے پرجوش خطاب سے تقریب کی رونق کو چار چاند لگائے رکھے تقریب میں خصوصی دعوت پر سجادہ نشین بری امام ، دربار سائیں کلو سرکار مانسر شریف راجہ سرفراز اکرم ، ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی، پاکستان کے معروف نعت خوان سید بلال شاہ، تحصیل صدر فتح جنگ ظہیر خان کھٹٹر ، تحصیل صد ر اٹک ملک خالد خان فقیر آباد، ضلعی نائب صدر ملک آصف اجمل اعوان ، ضلعی صدر پیپلز لیبر بیورو سراج گل خٹک،رہنما پیپلز لیبر بیورو لالہ افسر،نائب صدر اپیکا پنجاب نور محمد اعوان ، فاروق راجپوت، صد رآل پاکستان اعوان اتحاد ملک جلیل کے علاوہ ضلع بھر سے پیپلز پارٹی کے ناراض جیالوں ، دیرینہ کارکنان، معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔