پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن کا انڈس ہوٹل اٹک میں اجلاس

پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن کا انڈس ہوٹل اٹک میں اجلاس

تمام ایس ایس ایز/ اے ای او ز و غیر مشروط طور پر ریگولر کیا جائے، متفقہ قرار داد منظور

اٹک(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن کا اجلاس انڈس ہوٹل اٹک میں میں منعقد ہوا ہوا جس میں یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔تمام ایس ایس ایز/اے ای او ز کو غیر مشروط طور پر ریگولر کیا جائے۔  یہ تمام لوگ این ٹی ایس کا ٹیسٹ اور محکمانہ انٹرویو پاس کرکے میرٹ پر بھرتی ہوئے ہیں۔ لیکن اب ان سے دوبارہ پی پی ایس سی کا انٹرویو لے کر ریگولر کرنے کی بات کی جا رہی ہے جو کہ ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ 

 

پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بھرپور مطالبہ کیا کہ ایس ایس ایز کی ریگولرائزیشن کو بغیر پی پی ایس سی کے انٹرویو کے ممکن بنایا جائے۔2014،2015، 2016 ،کے ایس ایس ایز کی ریگولرائزیشن کےلئے  پرانے طریقہ کار کو بحال کیا جائے۔ اور متعلقہ اضلاع کے سی ای اوز کوہی انکی ریگولرائزیشن کا اختیار دیا جائے۔