ڈی پی او اٹک کا پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام 

ڈی پی او اٹک کا پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام 

انچارج چوکی لکوڑی اور موٹروے پولیس نے اسلحہ کی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑنے پر انچارج چوکی لکوڑی اور موٹر وے پولیس کے افسران میں تعریفی اسناد اور نقد انعام تقسیم کیے اٹک پولیس اور موٹروے پولیس کی کے پی کے سے کرولا کار کے خفیہ خانوں میں بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے پر انچارج چوکی لکوڑی اے ایس آئی عابد علی اور موٹروے پولیس کے افسران انسپکٹر محمد ایوب خان ، سب انسپکٹران ضیاء اللہ اور گوہر رحمن کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں تعریفی اسناد اور نقد انعام تقسیم کیے۔

 

 اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ کوئی بھی سماج دشمن عناصر ضلع اٹک کے داخلی اور خارجی راستوں میں مذموم مقاصد کے لیے داخل ہونے والے عناصر کے خلاف اٹک پولیس اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی ۔