پاکستانی نوجوان کا اعزاز، حافظ محمد عاصم کیلئے برطانیہ یونیورسٹی کی سکالر شپ

نوجوان کا تعلق تحصیل حضرو علاقہ چھچھ کے گائوں پرساد سے ہے، بیرون ممالک کے طلبہ کے لئے سکالر شپ میں صرف ایک سیٹ تھی
حضرو(ڈیلی اٹک نیوز ویب ) پاکستانی نوجوان کا اعزاز پی ایچ ڈی مکینیکل انجینئرنگ میں سکالرشپ کے لئے طویل مقابلے کے بعد انگلینڈ کی ممتاز یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا بیرون ممالک کے طلبہ کے لئے سکالر شپ میں صرف ایک سیٹ تھی ہزاروں طلبہ نے ٹیسٹ دیا مگر کامیابی پاکستانی نوجوان کے حصے میں آئی تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کی تحصیل حضرو علاقہ چھچھ کے گائوں پرساد کے رہائشی انجینئر حافظ محمد عاصم نے برطانیہ کی ممتاز یونیورسٹی میں داخلہ کے لئے پی ایچ ڈی مکینیکل انجینئرنگ میں اپلائی کیا دنیا بھر سے داخلہ کے لئے اپلائی کرنے والے طلبہ و طالبات میں سے صرف ایک طالب علم کو سکالر شپ میں داخلہ ملنا تھا حافظ محمد عاصم نے ایک سخت مقابلے کے بعداس داخلہ کے لئے پہلی پوزیشن لے کر کوالیفائی کر لیا ۔
یوں وہ برطانیہ کی ممتاز یونیورسٹی میں سکالر شپ پر پی ایچ ڈی مکینیکل انجینئرنگ کے حقدار ٹھہرے ہیں پڑھائی کے ساتھ ساتھ حافظ محمد عاصم اسی یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیں گے کوالیفائی کرنے پر علاقہ بھر کے معززین ، دوست و احباب اور ان کے عزیز و اقارب نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔
