سی بی اے اتحاد یونین دکھنی فیلڈ کا کامیابی پر تقریب کا اہتمام

سینئر نائب صدر محمد اقبال، جوائنٹ سیکر ٹری ملک خدا یار ،ملک محمد علی ، فاروق مغل ودیگر کی طرف سے یونین الیکشن کی کامیابی پر تقریب منعقد کی گئی
جنڈ ( ظفراقبال سے/ ڈیلی اٹک نیوز ویب ) سی بی اے اتحاد یونین آل پاکستان او جی ڈی سی ایل دکھنی گیس پروسسینگ پلانٹ کی مقامی قیاد ت سینئر نائب صدر محمد اقبال، جوائنٹ سیکر ٹری ملک خدا یار ،ملک محمد علی ، فاروق مغل ودیگر کی طرف سے یونین الیکشن میں کامیابی پر پرتکلف تقریب کا اہتمام ،تقریب کے مہمانان خصوصی جنرل سیکر ٹری سی بی اے ملک اخلاق اور پلانٹ منیجر دکھنی آئل فیلڈ آغا منور علی تھے دیگر مہمانوں میں رہنما پی ٹی آئی ملک نوید حسین ، لالہ محمد رفیق خٹک ، سابق تحصیل نائب ناظم سید عاطف حسین گیلانی اور دیگر تھے ۔
محمد اقبال نے استقبالیہ تقریر میں مزدور وں کے مسائل اور مراعات اور دیگرمسائل کے حل کے لئے اپنی گزارشات پیش کیں ،جب کہ پلانٹ منیجر آغامنور علی نے کہا کہ مزدور میرے بچوں کی طرح ہیں مقامی انتظامیہ کی طرف سے جہاں تک ممکن ہوا آپ کے مسائل کے حل کی تکمیل کی جائے گی ، جنرل سیکرٹری ملک اخلاق نے بھی مزدروں کے حقوق کے لئے اپنی جد وجہد کا اعادہ کیا۔انھوں نے کہا کہ میں کیجیول مزودور بھائیوں کو یقین دلاتا کہ ان کو مستقل کرنے سمیت دیگر مسائل کے حل تک سی بی اے یونین چین سے نہیں بیٹھے گی۔
