نام نہاد تبدیلی کی وجہ سے معاشی حالات بد سے بدتر ہو چکے ہیں، شیخ آفتاب احمد 

 نام نہاد تبدیلی کی وجہ سے معاشی حالات بد سے بدتر ہو چکے ہیں، شیخ آفتاب احمد 

آج جس بھی چیز کی قیمت میں اضافے کی وجہ معلوم کریں تو جواب تبدیلی ملتا ہے ، سابق وفاقی وزیر

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب ) سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی کی وجہ سے معاشی حالات اس قدر بدتر ہو چکے ہیں کہ آج جس بھی چیز کی قیمت میں اضافے کی وجہ معلوم کریں تو جواب تبدیلی ملتا ہے 70 روپے کلو آٹے کا مطلب غریب کو دووقت کی روٹی سے بھی محروم کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ آج حکومت کی اپنی صفوں میں سے آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں اراکین اسمبلی نوکریاں فروخت کرنے اور اتحادی وعدوں کی عدم تکمیل پر صدا احتجاج بلند کرنے لگے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق بھی موجود تھے ۔

 

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پورے ملک میں کوئی ایک طبقہ بھی ایسا نہیں جو اس تبدیلی سے خوش نظر آ رہا ہو الٹاریاست مدینہ کے دعوے داروں نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے ان کی گفتگو سے اخلاقیات کی جھلک دور دور تک نظر نہیں آتی ہر سچ بولتی زبان کو بند کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات قائم کرنے سے بہتر ہے اپنی اصلاح کریں تاکہ اپوزیشن کو تنقید کا موقع نہ ملے اپنی ذات کے خول سے نکل کر ملک و قوم کی مشکلات کے حل کے لئے اقدامات کریں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے یاد رکھیں اقتدار صدا کسی کا نہیں ہوتا اس لئے غریب عوام کی بددعا لینے کے بجائے ان کی مشکلات کے ازالے پر توجہ دیں نوکریوں اور گھروں کے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے آج حکومت عوام کو ان سے بھی محروم کر رہی ہے خدارا مسائل کے حل پر توجہ دیں اور معیشت کو دلدل سے نکالنے کے لئے تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ لیکر چلیں اور ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں تاکہ ملک دوبارہ ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہو سکے ۔