Thu
07
May
2026

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) سابق کونسلر بلدیہ اٹک رہنما میجر گروپ و تحصیل کو آرڈینیٹر حاجی اکرم خان کے بڑے بھائی حاجی مستقیم خان کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 اٹک تحریک انصاف میجر طاہر صادق ، سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب شیخ آفتاب احمد ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) ، پرنسپل الصادق پبلک سکینڈری سکول محمد سلیم شہزاد ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، عمر عبدالرحمن بٹ سمیت علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات اور
ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے مرحوم کی وفات پر حاجی اکرم خان اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کی بخشش کےلیے دعا کی گئی ۔
